شوبز

سیالکوٹ واقعہ، شوبز حلقوں کی عمران خان پر تنقید، بڑا مطالبہ بھی کر دیا

اداکارہ ماہرہ خان بھی پھٹ پڑیں اور کہا کہ عمران خان جواب اور انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں

سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کو تشدد کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے پر شوبز حلقوں نے ناصرف وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے بلکہ ان سے بڑا مطالبہ بھی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان بھی پھٹ پڑیں اور کہا کہ عمران خان جواب اور انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ دیگر شوبز ستاروں نے بھی واقعے پر اظہار مذمت کیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے کہاکہ ایسا انسانیت سوز واقعہ ہوا، ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔ اداکار فیصل قریشی نے کہاکہ اس شرمناک و اقعے پر پوری قوم شرمندہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.