شوبز

خفیہ ویڈیوز بنانے کا الزام، اداکارہ خوشبو نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

اداکارہ خوشبو کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں اور اس کام کے لیے اس کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا: گرفتار ملزم کاشف چن کا دعویٰ

اداکاراؤں کے کپڑے بدلتے خفیہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں اداکارہ خوشبو نے لاہور کی سیشن عدالت سے 21 دسمبر تک عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ خوشبو پر تھیٹر اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنوانے کا الزام ہے۔ اس کیس میں گرفتار ملزم کاشف چن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اداکارہ خوشبو کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں اور اس کام کے لیے اس کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے تھیٹر مالک طارق محمود کی درخواست پر اداکارہ خوشبو اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.