شوبز

فواد خان اور صنم سعید 8 سال بعد پھر ایک ساتھ

اداکار فواد خان اور صنم سعید کی 8 سال بعد واپسی ہونے جا رہی ہے۔

بھارتی چینل زندگی کے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ سے فواد خان اور صنم سعید کے نئے آنے والے ڈرامے کی تصدیق کی گئی ہے، ساتھ ہی دونوں کی اپنے کرداروں میں خوبصورت تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کی ہدایت کاری پاکستانی فلم ڈائیریکٹر عاصم عباسی دیں گے، جبکہ اس کی  پروڈیوسر شیلجا کیجروال ہوں گی۔فواد خان اور صنم سید کے اس پراجیکٹ کو ”زندگی مل کے جئیں گے” کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیم کے مطابق سیریز کا تھیم محبت اور خاندان ہے۔ اس میں دنیا کی تلخ حقیقتوں اور خیالی دنیا کی خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے۔سیریز کی شوٹنگ جاری ہے، جبکہ اس کا بڑا حصہ پاکستان کی خوبصورت وادی ہنزہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.