شوبز

مشک کلیم نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا؛فنکاروں کی مبارکباد

سپر ماڈل مشک کلیم دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

مشک کلیم کی شادی کی تقریبات کا آغاز 15 اور 16 دسمبر کی درمیانی شب ہوا تھا اور ایک روز قبل ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد 17 دسمبر کو مشک کلیم نے دولہے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انگوٹھی کا ایموجی استعمال کیا۔ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شادی کی تقریبات کی متعدد مختصر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق سے متعلق دوسری شخصیات کی پوسٹس کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

مشک کلیم کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی تقاریب کی ویڈیوز میں ہانیہ عامر سمیت دیگر شوبز و فیشن کی شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد مشک کلیم اور نادر ضیا کو شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.