شوبز

"زندگی تماشا”۔۔۔سرمد کھوسٹ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟

سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ آخر کار مارچ 2022 میں پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر گزشتہ برس سامنے آیا تھا اور اسی وقت سے یہ فلم تنازع کا شکار ہے۔

فلم کے خلاف مذہبی جماعت نے احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا جبکہ سنسر بورڈ نے بھی فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی، جس کے باعث ابھی تک اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جا سکا ہے۔زندگی تماشا کی شریک پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کے ساتھ ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔

فلم کی کہانی لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہے جس میں اداکارہ سمیعہ ممتاز نے ’فرخندہ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.