شوبزفیچرڈ پوسٹ

حسین و جمیل اداکارہ کبریٰ خان کون سے خطرناک مرض میں مبتلا تھیں ؟ جان لیوا بیماری سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا؟ حقائق سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے

ایک تو کورونا نے بہت پریشان کیا ہوا تھا دوسرا جب وہ اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو ایک چیک اپ کے دوران ان میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی

حسین و جمیل اداکارہ کبریٰ خان کون سے خطرناک مرض میں مبتلا تھیں ؟ جان لیوا بیماری سے کیسے چھٹکارہ حاصل کیا؟ حقائق سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ کبری خان نے خود پر گزرنے والے زندگی کے مشکل ترین وقتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ اداکارہ کبری خان نے خود پر چڑھنے والے موٹاپے، اس کے اسباب اور ہونے والی تنقید سے متعلق ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔ کبری خان کا بتانا ہے کہ دو سے تین سال ان کی زندگی کے بہت مشکل رہے ہیں، ایک تو کورونا وائرس نے بہت پریشان کیا ہوا تھا دوسرا جب وہ اپنی فیملی کے پاس لندن گئیں تو ایک چیک اپ کے دوران ان میں کینسر کی تشخیص سامنے آئی۔ کبری خان نے کپکپاتے ہاتھوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان میں کینسر کی تشخیص پہلے مرحلے ہی میں ہو گئی تھی، اللہ کا یہ بھی کرم تھا کہ انہیں پہلے ہی اسٹیج پر معلوم ہو گیا تھا ان میں جو ٹیومر موجود ہے وہ ابھی پہلے اسٹیج پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اس سارے مرحلے سے گزر کر پاکستان واپس آئیں تو انہیں موٹا ہو جانے پر بے حد تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں کا عجیب رویہ اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمہاری تو گردن ہی نہیں ہے، اور وہ کسی کو بتا بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ لندن سے کونسی جنگ لڑ کر آ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.