شوبز

سیریل کلر پر بنائی گئی فلم”جاوید اقبال” کی نمائش ملتوی

 ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر’ کی نمائش آئندہ سال تک ملتوی کردی گئی۔

’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر’ کا ٹریلر 8 دسمبر کو جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ ہی ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب  ہالی و ڈ فلموں کو پاکستان میں پیش کیے جانے کی وجہ سے اس کی نمائش روک دی گئی۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹر عمر خطاب کا کھوج نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہالی وڈ فلموں اور کم سینما اسکرینز کے کھلنے کی وجہ سے ریلیز نہیں کیا جا رہا۔ اس وقت ہالی وڈ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ سینماؤں میں لگی ہوئی ہے اور مذکورہ فلم بہت اچھی چل رہی ہے۔ڈسٹری بیوٹر کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہالی وڈ فلم کے بعد ’دی میٹرکس‘ بھی سینماؤں میں پیش کی جائے گی، جس وجہ سے بھی اسکرین کم دستیاب ہوں گے، جب کہ پہلے سے ہی پاکستانی سینماؤں نے کم اسکرینز کو کھولا ہے، اس لیے بہتر کمائی کی خاطر ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’ کی نمائش کو فی الحال ملتوی کردیا گیا۔

انہوں نے فلم کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم بتایا کہ اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس سے قبل ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر’ کو رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.