شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ کے بھائی اداکار سلیمان خان نوجوان لڑکیوں کو کونسا سبق سیکھا رہے ہیں؟ جوان بچی کی ماں نے بڑا اعتراض اٹھا دیا، ہر طرف ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

لڑکوں کا ایک گروپ کلاس کی لڑکیوں، ان کے جسم کے مختلف حصوں کا مذاق اڑاتا، یا نابالغوں کے ریپ جیسی پرتشدد باتیں کرتا تھا

بالی ووڈ کے بھائی اداکار سلیمان خان نوجوان لڑکیوں کو کونسا سبق سیکھا رہے ہیں؟ جوان بچی کی ماں نے بڑا اعتراض اٹھا دیا، ہر طرف ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک جوان لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی جو کہ نویں جماعت میں پڑھتی ہے، حال ہی میں اپنی سابقہ کلاس ٹیچر کو ایک نوٹ لکھا، جس میں اس نے اپنی پچھلی کلاس کے لڑکوں کی طرف سے ریپ سے متعلق مذاق پر اعتراض کیا اور بتایا کہ اس کی وجہ سے کلاس کی لڑکیاں کتنی بے چینی محسوس کرتی تھیں۔ وہ ایک سال پہلے اپنے اردگرد کی لڑکیوں اور ان سے متعلق کیے جانے والے بیہودہ تبصروں پر بولنے کی ہمت نہیں کر سکی تھی۔ ایک سال بعد کسی حوالے سے اسے وہ سب کچھ پھر یاد آ رہا تھا۔ لڑکوں کا ایک گروپ کلاس کی لڑکیوں، ان کے جسم کے مختلف حصوں کا مذاق اڑاتا، یا نابالغوں کے ریپ جیسی پرتشدد باتیں کرتا تھا۔ ریپ سے متعلق مذاق تو عام تھا۔ ایک سال بعد، وہ الفاظ ابھی تک اس کے ذہن میں تازہ تھے، اور اس سے بڑھ کر یہ کہ وہ مذمت نہیں کر پائی تھی۔

لکھنے سے پہلے اس نے مجھ سے یہ ضرور پوچھا کہ کیا ایک سال بعد یہ شکایت کرنا مناسب ہو گا؟ ظاہر ہے کہ اس نے محسوس کیا کہ لوگوں کی نظر میں ایک طویل وقفے کے بعد ایسی شکایات سامنے لانا غلط ہو سکتا ہے لیکن یہ اچھا ہوا کہ اس نے خود فیصلہ کیا کہ جب ہمت بندھ جائے اور وقت مناسب ہو تو بولنا چاہیے۔ صرف ایک سال کے بعد وہ اپنے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے کھڑی ہو سکی۔ آخر کیوں کبھی کبھار وقت کی پابندی ہمارے احتجاج ریکارڈ کرانے کے فیصلے پر سوالیہ نشان کھڑا کردیتی ہے۔ پہلی بار نہیں تو بعد میں کیوں؟ اس ذہنیت کی وجہ تلاش کرنا مشکل نہیں۔ نہ صرف اس وقت جب اس ملک کے عام لوگ لڑکیوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایسی باتیں دراصل صرف لطیفے ہیں، اور لڑکیاں اسے کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے رہی ہیں یا پھر یہ کہ لڑکوں کو بات کرتے ہوئے شاید خیال نہیں رہا اور لڑکیوں کو بس اسے نظرانداز کر دینا چاہیے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ایک بڑے چینل کے مقبول ٹی وی ریئلٹی شو کے میزبان سلمان خان نہ صرف یہ مشورہ ایک خاتون کو دے رہے تھے بلکہ اس شو میں وہ اس خاتون کے احتجاج کو غلط قرار دیتے ہوئے نظر آئے۔ سپر سٹار سلمان خان ‘بگ باس’ ریئلٹی شو میں شریک لڑکیوں کو مشورہ دے رہے تھے کہ ‘اگر کوئی لڑکا آپ پر تبصرہ کرے تو اسے نظر انداز کر دیں، دوسری بار بھی نظر انداز کریں، تیسری بار اسے ٹوکو اور آگے بڑھو، سخت رویے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.