شوبز

"صنف آہن”۔۔۔زیب بنگش کا گایا ہوا "او ایس ٹی” جاری

 ڈرامہ سیریل "صنف ِآہن” کے لئے زیب بنگش کا گایا ہوا "او ایس ٹی” جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل "صنفِ آہن” جو کے ناظرین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے، اس کیلئے باصلاحیت اور معروف گلوکارہ زیب بنگش کاگایا ہوا اوریجنل سائونڈٹریک جاری کردیا گیاہے۔اس سائونڈ ٹریک کے کمپوزرعاصم اظہر اور حسن علی ہاشمی ہیں جب کہ زیب بنگش نے آوازکا جاد و جگایا ہے۔ ٹریک کی موسیقی قاسم اظہر نے ترتیب دی ہے۔یہ نغمہ ایک عورت کی مضبوطی اور حب الوطنی کی کہانی سے ہم آہنگ ہے۔

زیب بنگش نے اس کے بارے میں کہا،”مجھے باصلاحیت لوگوں کے ساتھ اس سائونڈ ٹریک کا حصہ بننے پر فخر ہے ۔ یہ ایک حوصلہ افزا اور سریلا ٹریک ہے جو ڈرامے میں آہن صفت عورت کی جدوجہداوربہادری کا عکس پیش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.