شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ کی 47 سالہ اداکارہ نغمہ نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کے علاوہ کتنے شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ رہا؟ بڑا راز سامنے آگیا

اداکارہ نغمہ کا پہلے گنگولی پھر اداکار شرتھ کمار اور پھر بھوجپوری فلم انڈسٹری کے روی کشن اور بعد میں منوج کمار کیساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آئیں

بالی ووڈ کی 47 سالہ اداکارہ نغمہ نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کے علاوہ کتنے شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ رہا؟ بڑا راز سامنے آگیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ نغمہ 47 برس کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ، ساتھ انڈین اور بھوجپوری فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا جس کے بعد سیاست کا رخ کرلیا۔ ان کے ماضی میں کرکٹر سورو گنگولی سمیت چار شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات رہے لیکن انہوں نے آج تک شادی نہیں کی۔ اداکارہ نغمہ سنہ 2001 میں سورو گنگولی کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ ان کا یہ تعلق اتنا متنازعہ بن چکا تھا کہ جب بھی انڈیا کو کسی میچ میں شکست ہوتی تو اس کا ذمہ دار نغمہ کو ٹھہرایا گیا، جلد ہی دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ اس کے بعد نغمہ کے ساتھ انڈین اداکار شرتھ کمار کے ساتھ معاشقے کے بھی چرچے رہے جب کہ وہ بھی پہلے سے شادی شدہ تھے۔شرتھ کمار کی بیوی نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تو نغمہ نے ان کے ساتھ تعلق ختم کردیا اور ساتھ انڈین سینما سے بھی منہ موڑ لیا۔ اس کے بعد نغمہ نے بھوجپوری فلم انڈسٹری کا رخ کیا جہاں ان کا پہلے روی کشن اور بعد میں منوج کمار کے ساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن نغمہ کے ہاتھ پیلے نہیں ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.