شوبز

اذان سمیع خان اور مایا علی کا”اک لمحہ” توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

. اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوک البم ‘میں تیرا’ کے تیسرے گانے ’اک لمحہ‘ کو ریلیز کردیا

اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ایلبم کے دو گانے پہلے ہی جاری کیے ہیں، انہوں نے پہلا گانا ’میں تیرا‘ فروری جب کہ دوسرا ’تو‘ کو مئی 2021 میں ریلیز کیا تھا۔اب موسیقار نے 7 ماہ بعد ایلبم کا تیسرا گانا ’اک لمحہ‘ ریلیز کردیا، جس میں وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیئے۔’اک لمحہ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کراچی کا 1964 کا دور دکھایا گیا ہے۔گانے میں اس وقت کا سیکولر، آرٹ اور رومانس سے بھرپور اور ٹریفک کے شور سے آزاد کراچی دکھایا گیا ہے۔گانے میں اس وقت کے کراچی کے معروف کلب ’روما شبانا‘ میں اذان سمیع خان کو پرفارمنس کرتے دکھایا گیا ہے اور اسی کلب میں لوگوں کو بے فکر ہوکر زندگی کو انجوائے کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔گانے کی موسیقی خود اذان سمیع خان نے ترتیب دی ہے تاہم انہیں ڈھولک اور گٹار سمیت دیگر سازوں کے لیے دوسرے موسیقاروں کی مدد حاصل رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.