شوبز

کچھ بھی ہوجائے؛چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتی؛ماہرہ خان کا اعلان

اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں۔

ایک ویب انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’وہ بچپن ہی سے اپنے ڈریس کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں، وہ شروع  سے ہی ایسی ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہے، حالانکہ وہ بیرون ملک بھی رہ چکی ہیں، وہ چاہیں تو ٹی شرٹ اور شارٹس پہن سکتی ہیں۔‘ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر وہ اپنی ٹانگ کا ایک انچ حصہ بھی دکھا دیں تو لوگ ان سے نفرت کرنا شروع کر دیتے ہیں، چھوٹے کپڑے پہننے پر اُن کے مداحوں کا رویہ ہوتا ہے کہ اوہو یہ کیا کر دیا۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ شائقین کی جانب سے آنے والے رسپانس سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہیں مگر وہ اب اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.