شوبز

محبت بھرے خطوط؟کنگنا رناوٹ نے سب سے بڑی خواہش بتادی

کنگنا رناوت نےنئےسال کےآغازپرانسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ مندرمیں موجود ہیں

محبت بھرے خطوط؟کنگنا رناوٹ نے سب سے بڑی خواہش بتادی، ہمیشہ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال پراپنے لیےخصوصی دعا کی ہے۔ کنگنا رناوت نےنئےسال کےآغازپرانسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ مندرمیں موجود ہیں اور  اپنی مذہبی رسومات سرانجام دے رہی ہیں، اس موقع پرانہوں نےروایتی طرزکا لباس زیب تن کررکھا ہے۔

اداکارہ نےاپنی پوسٹ کےکیپشن میں اس خواہش کا اظہارکیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ نئےسال میں ان کےخلاف کم سےکم ایف آئی آریا پولیس میں شکایتیں درج ہوں اورزیادہ سےزیادہ لوولیٹرز(محبت بھرے خطوط) موصول ہوں۔ خیال رہےکہ کنگنا رناوت کوسال 2021 میں ان کےبیانات کی وجہ سےمتعدد مرتبہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ان کےخلاف کئی شکایات بھی پولیس میں درج کروائی گئیں اورانہوں نےخوب پیشیاں بھی بھگتیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.