شوبز

سید صائم علی کو بھی گولڈن ویزا مل گیا

متحدہ عرب امارات حکومت کی طرف سے پاکستان کے معروف نوجوان اداکار سید صائم علی کو گولڈن ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

صائم علی مقبول اداکار ہیں جو بہت سے ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ صائم علی کو حال ہی یو اے ای کی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزا جاری کیا گیا جس کی تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی ۔

اس بارے میں صائم علی کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ دوسری طرف گولڈن ویزا ملنے پر صائم علی کے دوستوں اور فیملی نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے علی ظفر اور ہمایوں سعید کو بھی گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.