شوبز

علی انصاری اور صبور علی ہمیشہ کے لئے ایک ہوگئے

اداکار علی انصاری اور صبور علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں کے نکاح کی عالیشان تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں صبور اور علی کے دوستوں سمیت شوبز سے منسلک شخصیات نے شرکت کی۔اداکار جوڑی کے نکاح کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں کہیں صبور کو اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوتے دیکھا گیا تو کہیں دلہا دلہن خوشی سے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دیے۔

مداحوں کو صبور اور علی کا روایتی انداز بھی خوب پسند آیا، نکاح کے لیے صبور نے میٹ گولڈن رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جب کہ علی انصاری نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی جس پر کلے نے چار چاند لگادیے۔

علاوہ ازیں نکاح کی تقریب میں اداکارہ کنزہ ہاشمی، ایمن خان، زارہ نور عباس اور سعدیہ غفار سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.