شوبز

فنکار بھی سانحہ مری میں اموات پر غمزدہ

فنکاروں نے مری میں شدید برف باری کے باعث اپنی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیصل قریشی نے سانحہ مری پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ برائے کرام جاں بحق سیاحوں کے لیے دعا کریں، مری اور گلیات سے تکلیف دہ ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں، انتہائی سخت موسمی حالات میں تقریباً 20 سیاح، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔اداکار نے کہا کہ جو سیاح وہاں ہیں اللہ ان کی مدد کرے اور انہیں اپنے امان میں رکھے۔

مصطفیٰ زاہد نے کہا کہ انتہائی تکلیف دہ خبر کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، برائے مہربانی سیاحوں کی تکلیف دہ ویڈیوز شیئر نہ کریں، اللہ ہم سب کی حفاظت کرے اور جو اس سانحے میں وفات پا چکے ہیں ان کے گھر والوں کو صبر دے۔

اداکارہ صبا قمر ٹوئٹر پر لکھتی ہیں کہ مری کی تصاویر دیکھ کر غمگین ہوں، میری ہمدردی اور دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے سیاحوں کو درخواست کی کہ سفر کرنے سے قبل موسم کی شدت کا ضرور جائزہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.