شوبز

شادی کے بعد علی انصاری کا بیگم کے لئے پہلا پیغام؟

اداکارہ صبور علی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار علی انصاری نے اہلیہ کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

علی انصاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور صبور علی کے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اداکار نے اپنی اہلیہ صبورعلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اب بھی غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے لیکن مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ میری شادی آپ کے ساتھ ہوئی ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ان تمام سالوں میں ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی روح کے ساتھی بن جائیں گے۔‘

علی انصاری نے لکھا کہ ’یہ سچ ہے جب وہ کہتے ہیں کہ خدا نے آپ کو جوڑوں میں پیدا کیا، آپ کو میرے جیون ساتھی کے طور پر حاصل کرنے پر اپنے رب کا بہت شُکر گزار ہوں۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں ہمیشہ کے لیے آپ سے محبت اور خیال رکھنے کا وعدہ کرتا ہوں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.