شوبز

تین سال بعد آسکر میلے کی تیاریاں شروع

دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کے 94 ویں میلے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، تین سال بعد فلمی میلہ ہوسٹ کے ساتھ واپسی کرے گا۔

2018 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب آسکر کی تقریب باقائدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بنا ہوسٹ کے ہی منعقد کی جاتی رہی ہے۔تین سالوں میں آسکر ایوارڈز مشہور شخصیات کے ذریعے تقسیم کیے گئے لیکن 2019، 2020 اور 2021 میں ان کا کوئی میزبان نہیں تھا۔

“اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کی شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کی خواہش ہے کہ تین سال بعد اس شاہانہ تقریب کی میزبانی برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ کو دی جائے۔دیگر ایوارڈ شوز کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.