شوبز

علی ظفر کے خلاف مہم: میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر ‏میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے۔ ‏
‏ ‏
جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف مہم چلانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور ‏علینا غنی سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگوائی تاہم مشیا شفیع نے حاضری سے معافی کی درخواست ‏دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ نجی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں.عدالت نے میشا شفیع کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ‏جاری کر دیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 8 فروری تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل 4 جنوری 2022 کو ‏ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت دعوی پر سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل ‏نے جرح کرتے ‏ہوئے کہا کہ جیمنگ سیشن کے وقت روم میں کتنے لوگ تھے۔ میشا شفیع نے کہا کمرے میں 10 ‏‏سے 15 لوگ تھے۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ اس واقعہ کا کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے ، میشا شفیع نے جواب ‏دیاجی ہاں اسکا ‏کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے حتی کہ میں بھی اس واقعہ کی چشم دید گواہ نہیں ‏ہوں میں نے بھی اسے محسوس ‏کیا۔

علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ آپ نے جیمنگ سیشن کی تعریف میں میسج کیا جس پر میشا ‏شفیع نے کہا کہ ‏علی ظفر نے میری تعریف کی تھی جس پر مروت میں میں نے میسج کیا ۔ میشا ‏شفیع کی علی ظفر سے واٹس ‏ایپ پر کی گئی بات کا پرنٹ عدالت میں پیش کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.