شوبز

’کیا آپ تیار ہیں۔؟…عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کا سوال

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن7 کے آفیشل ترانے میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے ۔آفیشل ترانے کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں مداحوں سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ تیار ہیں۔؟

دوسری جانب آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا کہ ’اب چونکہ خبر سامنے آ ہی گئی ہے تو میں بھی تصدیق کر دیتی ہوں کے پی ایس ایل سیزن سیون کے آفیشل ترانہ ’تھری ایز‘ نے تیار کیا ہے۔

’تھری ایز‘ سے گلوکارہ کی مراد عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور عبداللہ صدیقی تھے، تینوں کے نام کی شروعات انگریزی حرف ’اے‘ سے ہوتی ہے۔

ایک اور اسٹوری میں آئمہ بیگ نے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ ایک خوشی  کی بات بھی ہے لیکن میں یہاں کچھ گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.