شوبز

کترینہ کیف نے شادی پر سلمان خان کو مدعو کیوں نہیں کیا؟ آیوش شرما نے خاموشی توڑ دی

کترینہ کا سلمان خان کو شادی پر مدعو نہ کرنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، شادی کا دن کترینہ اور وکی کیلئے ایک خاص موقع تھا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی پر سلمان خان کو مدعو کیوں نہیں کیا تھا اس حوالے سے دبنگ خان کے بہنوئی آیوش شرما نے خاموشی توڑ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں دونوں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ اہم سوال یہ تھا کہ سلمان خان جو کہ کترینہ کے اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں انہیں اور ان کے خاندان کو شادی میں کیوں نہیں بلایا گیا؟ تاہم اب سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اس بارے میں بات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آیوش نے حال ہی میں کترینہ اور وکی کی شادی پر سلمان اور خاندان کو اس میں مدعو نہ کرنے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے لیے کترینہ ایک بہت ہی پیاری دوست ہیں، ہم سب ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ‘۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ کا سلمان خان کو شادی پر مدعو نہ کرنا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، شادی کا دن کترینہ اور وکی کیلئے ایک خاص موقع تھا جسے اچھے سے گزارنے کا ان کو حق تھا۔ آیوش شرما نے مزید کہا کہ ہمارا سارا خاندان خوش ہے کہ کترینہ نے شادی کرلی جبکہ وہ ہمیشہ ایک خاندان کے طور پر ہمارے قریب رہیں گی اور ہم صرف اس بات پر خوش ہیں کہ وہ خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.