شوبز

عمران چٹھہ کی ماہ نور ، ان کی والدہ اور عرفان سے معذرت

معروف اداکارہ ماہ نور،ان کی والدہ،مینجر محمد عرفان اور مقامی شہری کے درمیان اختلافات دور ہوگئے ہیں جس کے بعد صلح کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شہری عمران چٹھہ نے ماہ نور کے ڈراموں کے دوران کئی بار ہلڑ بازی کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کے علاوہ ماہ نور اور ان سے متعلقہ کئی قریبی افراد کو سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی مہم بھی چلائی گئی ۔جب معاملات حد سے زیادہ بگڑ گئے تو اداکارہ نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی جس میں عمران چٹھہ اور چند نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا جس کے بعد دونوں کے اختلافات میں شدت آگئی اور سوشل میڈیا پر عمران چٹھہ کی جانب سے ماہ نور ان کی والدہ اور مینجر محد عرفان  کے خلاف کردار کشی مہم بھی چلائی گئی۔بعد ازاں ان کے مشترکہ  دوست میدان میں آگئے اور صلح کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا جس کے نتیجہ میں گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں عمران چٹھہ اور ماہ نور کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا اور عمران چٹھہ نے ماہ نور اور ان کی والدہ سے معذرت کرلی۔اس موقع پر عمران چٹھہ نے ماہ نور کے مینجر محمد عرفان سے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں۔

عمران چٹھہ نے صلح کے موقع پر ماہ نور اور اس کے وکیل کی طرف سے تیار کئے گئے صلح نامہ پر بھی دستخط کئے۔اس موقع پرعمران چٹھہ کا کہنا تھا کہ آئندہ آپ کو مجھ سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہوگی جب کہ ماہ نور کا کہنا تھا اگر آئندہ میرے ساتھ کسی قسم کا کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار عمران چٹھہ پر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.