شوبز

“Baby Shark” نے یوٹیوب پر تاریخ رقم کردی

بچوں کی نظم ’’Baby Shark‘‘ یوٹیوب پر 10 بلین ویوز حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی ویڈیو بن گئی۔

’’بے بی شارک‘‘ ویڈیو کے پیچھے کورین کمپنی Pinkfong نے تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے، Pinkfong کی ’’بے بی شارک ڈانس‘‘ ویڈیو یوٹیوب پر 10 بلین ویوز حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی ویڈیو بن گئی۔جون 2016 میں ریلیز ہونے والی اس پیاری نظم کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا گیا اور اس کی تعریف کی گئی کیونکہ اسے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کی طرف سے بھی توجہ ملی۔اپنی سادہ اور دہرائی جانے والی دھن کے ساتھ یہ انتہائی دلکش نظم ہر سامعین کے ذہن پر نقوش چھوڑدیتی ہے کیونکہ وہ ٹریک کی طرف متوجہ ہونے کے علاوہ ٹریک کے پر لطف دھن کے ساتھ گاتے ہیں۔

پچھلے سال یہ ویڈیو نومبر میں اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب ویڈیو بن گئی اور اب یہ 10 بلین کا ہندسہ  عبور کرنے والی پہلی یوٹیوب ویڈیو بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.