شوبز

تابش ہاشمی اپنا شو چھوڑ کر کیا کرنے والے ہیں؟

یوٹیوب کے مقبول ترین شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ (ٹی بی ایچ) کے میزبان تابش ہاشمی نے یوٹیوب چینل کو خیرباد کہتے ہوئے جیو ٹی وی نیٹ ورک کو جوائن کرلیا۔

تابش ہاشمی کا شو ’ٹو بی آںیسٹ‘ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے شوز کے مقابلے زیادہ دیکھا اور پسند کیا جاتا رہا ہے، مذکورہ شو کو ’ناشپاتی پرائم‘ پر نشر کیا جاتا رہا ہے۔تابش ہاشمی ابتدائی طور پر 2018 میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو کی 6 اقساط ریکارڈ کروائی تھیں جو ان کے کینیڈا جانے کے بعد یوٹیوب پر ریلیز کی گئیں اور ان کے شو کو لوگوں نے خوب سراہا، کیوں کہ پاکستان میں اس طرح کے شو پہلے کبھی نہیں بنے تھے

اپنے شو کے دوران انہوں نے متعدد شوبز شخصیات، سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور سوشل میڈیا اسٹارز کے انٹرویوز کیے اور ان کے پروگرامات میں شریک ہونے والے مہمانوں کے بیانات پر اسکینڈلز بھی بنے۔لیکن اب وہ ’ٹو بی آنیسٹ‘ کو چھوڑ کر جیو ٹی وی پر نیا پروگرام کرنے جا رہے ہیں۔

تابش ہاشمی نے تصدیق کی کہ وہ جیو ٹی وی کے پولیٹکل سٹائر پروگرام ’خبرناک‘ کا حصہ نہیں ہوں گے بلکہ وہ بلکل نیا پروگرام کریں گے لیکن انہوں نے اس متعلق فوری طور پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔میزبان نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ فروری تک پاکستان آکر پروگرام سے متعلق تیاریاں شروع کریں گے اور اس وقت ہی وہ اپنے نئے سفر سے متعلق معلومات کو عام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.