شوبز

"تو جھوم” کے ساتھ "کوک اسٹوڈیو سیزن 14” کا آغاز

شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک اسٹوڈیو نے چودہویں سیزن کا آغاز کردیا۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ذریعے کیا گیا۔

’تو جھوم‘ کی موسیقی ذوالفقار خان اور المعروف ذلفی نے ترتیب دیا ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار عبداللہ صدیقی کے ساتھ ہمراہ پروڈیوس کیا۔’تو جھوم‘ میں اگرچہ مرکزی گلوکار عابدہ پروین اور نصیبو لال ہیں، تاہم گانے میں دیگر گلوکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے جب کہ گانے کو منفرد بنانے کے لیے نصف درجن سے زائد آرٹسٹوں نے ان کے ہمراہ پرفارمنس بھی کی ہے۔’تو جھوم‘ کو 14 جنوری کی سہ پہر کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا اور اسے کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.