شوبز

مہوش حیات”باتھ روم ڈانسر” بن گئی

اداکارہ مہوش حیات کی وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پرلوگ ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔

اداکارہ کو ویڈیو میں امریکی ریپر و گلوکار ’گویون‘ کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ’ہارٹ بریک اینورسری‘ گانے پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ باتھ روم میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے رقص کو شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی سراہا۔مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

عام افراد اور مداحوں نے بھی ان کی ویڈیو کو سراہا، تاہم ساتھ ہی لوگوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا کہ بڑے اور امیر لوگ بھی باتھ رومز میں رقص کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.