شوبز

مہوش حیات اور ہمایوں سعید "مس مارول” کا حصہ بن گئے

اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات بھی مارول اسٹوڈیو کی آنے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ ہوں گے۔

’مس مارول‘ کو رواں برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جو کہ پہلی پاکستانی مسلم لڑکی ’کمالہ خان‘ کے کردار پر مبنی ہوگی اور اس میں فواد خان اور نمرہ بچہ بھی دکھائی دیں گی۔اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ’مس مارول‘ کی پاکستانی کاسٹ میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید کو بھی شامل کرلیا گیا۔

اگرچہ خبریں ہیں کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات بھی ’مس مارول‘ کا حصہ ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

اس سے قبل فواد خان نے بھی کئی ماہ تک ’مس مارول‘ میں خود کو کاسٹ کیے جانے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی، تاہم گزشتہ ماہ دسمبر میں انہوں نے خود سے متعلق تصدیق کی تھی۔’مس مارول‘ میں فواد خان کے علاوہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ، بھارتی نژاد مسلمان امریکی کامیڈین اظہر محمد عثمان، زنوبیا شروف، یامسین فلیچر، ساگر شیخ اور رش شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.