شوبز

عروج آفتاب نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

گلوکارہ عروج آفتاب امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول ’کوچیلا‘ میں اپنی گلوکاری کے جوہر دکھانے والی  پہلی پاکستانی گلوکارہ ہوں گی۔

امریکی میوزک اور آرٹس فیسٹیول کوچیلا دنیا کے مقبول ترین میوزک فیسٹیولز میں سے ایک ہے۔یہ فیسٹیول 15 اپریل کو کیلیفورنیا میں شروع ہوگا جس میں بیلی ایلش، کانیے ویسٹ اور ہیری اسٹائلز جیسے معروف گلوکار اس میں پرفارم کریں گے۔

گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔معروف اداکارہ ماہرہ خان، میشا شفیع اور فیصل کپاڈیہ سمیت کئی ستاروں نے عروج آفتاب کو کوچیلا میں گانے کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.