شوبزفیچرڈ پوسٹ

اکشے کمار فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 130 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں لیکن عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کتنے پیسے وصول کرتے ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ایک فلم کا معاوضہ 135 کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ یہ معاوضہ اتنا زیادہ ہے جس میں کئی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں

اکشے کمار فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 130 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں لیکن عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کتنے پیسے وصول کرتے ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ایک فلم کا معاوضہ 135 کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ یہ معاوضہ اتنا زیادہ ہے جس میں کئی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں۔ عمومی طور پر بالی ووڈ کی فلموں کا بجٹ تین کروڑ سے 200 کروڑ کے درمیان ہوتا ہے۔ اگر کسی فلم کا بجٹ 200 کروڑ ہو تو اس میں سے 135 کروڑ تو اکشے کمار ہی لے جاتے ہیں جب کہ باقی اخراجات کیلئے صرف 65 کروڑ بچتے ہیں۔ بالی ووڈ کے تینوں خان فلم کیلئے نقد رقم وصول نہیں کرتے بلکہ منافع میں سے اپنی شرح رکھتے ہیں اور یہ بھی اچھی خاصی ہوتی ہے۔ دبنگ کے نام سے مشہور سلمان خان فلم کے منافع کا 70 فیصد، کنگ شاہ رخ خان 60 فیصد اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 75 فیصد منافع بطور فیس وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہریتک روشن بھی پیسے نہیں بلکہ فلم کی کمائی میں سے 50 سے 55 فیصد حصہ وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.