شوبز

اسپائیڈر مین نے نئی تاریخ رقم کردی

 ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی باکس آفس پر کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور بڑی کامیابی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اس ہفتے کے اختتام پر فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔اس فلم نے  یہ ریکارڈ قائم کرنےکے بعد فلم ’جراسک ورلڈ‘ جس نے باکس آفس پر 1.67 بلین ڈالر اور فلم ’دی لائن کنگ‘ جس نے 1.66 بلین ڈالر کمائے، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فلم ریلیز کے چھٹے ہفتے کے اختتام پر  شمالی امریکہ میں 14.1 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ  پہلے نمبر پر رہی۔

مجموعی طور پر چھٹے ہفتے میں فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے ڈومیسٹک سنیما پر اب تک 721 ملین ڈالر اور  بین الاقوامی سطح پر970.1 ملین ڈالر کمائےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.