شوبز

کچھ شرم ہوتی ہے”۔۔۔ عمائمہ ملک شادی کی جھوٹی خبروں پر برہم”

اداکارہ عمائمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی بےبنیاد خبریں دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئیں۔

خیال رہے کہ عمائمہ ملک نے شیخ ہاشم نامی ایک شخص کے ساتھ کھڑے تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ کیپشن میں کہا تھا کہ شیخ ہاشم سے ملاقات میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر بلاگرز و انسٹا صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لیے جس کی تلاش تھی وہ شخص انہیں مل گیا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ان تمام خبروں پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور ریٹنگ اور چند لائیکس کے لیے ایسی بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں پر اظہارِ برہمی کیا۔ایک پوسٹ میں انہوں نے ’کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے‘ لکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دو مہینے بعد میری ایک ایسے شخص سے شادی کروادی جاتی ہے جو میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتا ہے۔سلسلہ وار اپنی پوسٹس میں حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے افسوس ہے ان انسٹا بلاگرز اور ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو اپنی ایک پوسٹ کو وائرل کرنے کے لیے اور ریٹنگ اور ویورشِپ بڑھانے کے لیے ایسی خبریں لگاتے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ہم تو بےشک میڈیا میں کام کرنے والے لوگ ہیں لیکن جن لوگوں کی تصویریں آپ لوگ وائرل کررہے ہیں وہ قابلِ احترام مذہبی گھرانوں سے ہیں۔ یہ لوگ میرے لیے قابلِ قدر شخصیت ہیں اور میرے لیے دینی رہبر ہیں۔

آخر میں انہوں نے واضح کہا کہ وہ جب بھی شادی کرنا چاہیں گی تو سب کو پریس ریلیز کے ذریعے بتا دیں گی۔انہوں نے درخواست کی کہ روحانی شخصیات کو فضول باتوں میں گھسیٹنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.