شوبز

شادی کو 14 سال گزر گئے لیکن ۔۔۔۔ احسن خان کا اہم انکشاف

اداکار اور میزبان احصن خان نے کہا ہے کہ لوگ انہیں منفی کرداروں کے باوجود بھی بہت پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور دیگر پہلوؤں پر بات کی ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے ہمشہ ایک اداکار کے طور پر یاد رکھیں اس ی لئے میں روایتی کرداروں کے برعکس منفرد کردار ادا کرنا پسند کرتا ہوں۔ہمارے ڈراموں میں عورتوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر نہیں کیا جاتا بلکہ ان پہلوؤں کو دیکھایا جاتا ہے جن کا سامنا عورتیں اصل زندگی میں کرتی ہیں۔میں اپنے پراجیکٹ اور اسکرپٹ بہت سوچ سمجھ کر چنتا ہوں اور  بعض اوقات یہ میرے لئے کافی متاثر کن بھی ثابت ہوتے ہیں ۔ہ اللہ کا مجھ پر بہت کرم ہے کیونکہ ڈراموں میں منفی کرداروں کی ادائیگی کے باوجود لوگ مجھے پسند کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ میری شادی کو 14 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے کبھی اپنی ذاتی زندگی کو کام میں داخل ہونے نہیں دیا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ صارفین اور مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی میں بولنے اور اس سے متعلق بات کرنے کا موقع اداکار خود فراہم کرتے ہیں لین اگر آپ اپنی ذاتی زندگی اور کام کو علیحدہ رکھیں گے تو کسی کے پاس بولنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.