شوبز
بلال سعید کے گانے میں کترینہ کیف کی بہن کی انٹری
پوسٹر کےمطابق اس میوزک ویڈیومیں ایزابیل دکھائی دیں گی جو 28 جنوری 2022 کوریلیزکی جائےگی
پاکستانی گلوکاربلال سعید اوربرطانوی پنجابی گلوکارایزوکےمشترکہ گانے’جدائیاں‘ کی میوزک ویڈیومیں کترینہ کیف کی بہن بھی جلوہ گر ہوں گی۔ گلوکارکی جانب سےگزشتہ روزمیوزک ویڈیوکا پوسٹرجاری کیا گیا جس پرکترینہ کیف کی بہن ایزابیل کی تصویرموجود ہے۔
پوسٹر کےمطابق اس میوزک ویڈیومیں ایزابیل دکھائی دیں گی جو 28 جنوری 2022 کوریلیزکی جائےگی۔ بلال سعید اورگلوکارایزوکے اشتراک سےبنایا گیا گانا 14 اکتوبر 2021 کو ریلیزکیا گیا تھا۔ گانےکی ویڈیومداحوں کےلیےاب پیش کی جائےگی۔