شوبز

شعیب ملک مجھے اس مقصد کے لئے استعمال کرتے تھے

اداکارہ عائشہ عمرکا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورآل راؤنڈرشعیب ملک ان سےفوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتےتھے

معروف اداکارہ عائشہ عمرکا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورآل راؤنڈرشعیب ملک ان سےفوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتےتھے۔ اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وہ میرے  پرانےدوست بھی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اپنے اور شعیب ملک کے وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ سے متعلق عائشہ عمر نے کہا کہ شعیب کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا، وہ کافی شرمیلے ہیں،شعیب مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتےتھے۔

اس کے علاوہ عائشہ عمر نے دوران پروگرام سیاست پر بھی بات کی اور کہا کہ 80 فیصد لوگوں کاخیال ہے کہ گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے شریف فیملی کی گلوکارانہ صلاحیتیوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شریف فیملی میں شہبازشریف اچھا گاتےہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز نے مقبولیت میں بلاول بھٹو زرداری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.