شوبز

"پری زاد” کا سفر اختتام پزیر۔۔۔آخری قسط ستاروں کے جھرمٹ میں

ڈرامہ سیریل” پری زاد” کی آخری قسط سینما گھروں میں پیش کردی گئی۔اس موقع پر لاہور میں ہونے والے شو میں کاسٹ سمیت ہم ٹی وی کی مینجمنٹ سمیت نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ 

’پری زاد‘ کی آخری قسط کو 22 جنوری کو سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسے ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد بڑے پردے پر پیش کیا گیا۔غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج سچے انسان کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی ڈرامے ’پری زاد‘ کا آغاز 2021 کے وسط کے بعد ہوا تھا۔ڈرامے میں احمد علی اکبر نے ’پری زاد‘ کا کردار ادا کیا جو کہ سادہ مزاج، سانولی رنگت کے سچے انسان ہوتے ہیں، جن سے اگرچہ متعدد خواتین تعلقات استوار کرتی ہیں مگر وہ ان سے شادی نہیں کرتیں۔ڈرامے میں ’پری زاد‘ کو احساس ہوجاتا ہے کہ جب مرد کے پاس دولت آجاتی ہے تو اسے محبت سمیت ہر چیز مل جاتی ہے۔’پری زاد‘ میں اس وقت دلچسپ موڑ آجاتا ہے جب کہ احمد علی اکبر کو ان کے مالک ’سیٹھ‘ بہت بڑی دولت سے نواز دیتے ہیں۔

اس سیریل نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

’پری زاد‘ کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا اور اسے ہر ہفتے ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا جاتا رہا۔

’پری زاد‘ کو سینماؤں میں پیش کیے جانے کے حوالے سے ڈرامے کی ٹیم نے لاہور کے یونیورسل سینما میں ریڈ کارپٹ بھی سجایا جہاں ڈرامے کی ٹیم سمیت دیگر شوبز شخصیات نے جلوے بکھیرے۔

اس موقع پر نمایاں شخصیات میں مومنہ درید،امین اقبال،سیفی حسن،اسرار،صبور علی،صوفیہ مرزا،نعمان اعجاز،مہروز امین،زاویار نعمان،اشنا شاہ اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ احمد علی اکبر نے "پری زاد” کے کردار میں ناقابل فراموش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.