شوبز

شوہر کی حمایت کے لئے اقرا عزیز بھی میدان میں کود پڑیں

اداکارہ اقرا عزیز اپنے شوہر یاسر حسین کی فلم ’’جاوید اقبال‘‘ پر پنجاب میں پابندی لگنے پر برہم ہوگئیں۔

100 بچوں کے قاتل لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم ’’جاوید اقبال؛ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ 28 جنوری کو ریلیز ہونی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش سے صرف ایک روز قبل فلم کی ریلیز روک دی۔

اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر فلم کی ریلیز پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم کیوں اس حقیقت کو قبول نہیں کرسکتے کہ یہ واقعی 90 کی دہائی میں ہو اتھا۔ کیا صرف کامیڈی فلم یا پیار بھرا ڈراما ہی پاکستان میں تفریح کا ذریعہ ہے۔ ہمارے ناظرین کہتے ہیں ہمیں کچھ اور بھی دکھاؤ لیکن دوستوں کیسے دکھائیں‘‘؟

اقرا عزیز نے پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے 70 کی دہائی کے بدنام زمانہ امریکن سیریل کلر تھیوڈور رابرٹ بنڈے المعروف ٹیڈ بنڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے ہمارے پیمرا نے ٹیڈ بنڈے کی ٹیپس نہیں سنیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.