شوبز

اداکارہ کترینہ کیف نے شوہر کے ناشتہ میں کیا بنایا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے کھانا پکانے کی مہارت سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نےاداکاری کے بعد اپنے کھانا پکانے کی مہارت سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔  کترینہ کیف نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے لذیذ ناشتے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اُنہوں نے اتوار کا ناشتہ اپنے شوہر کے لیے خود بنایا ہے‘۔ جیسا کے تصویر میں نظر آرہا ہے کترینہ کیف نے وکی کوشل کے لیے ناشتے میں غالباََ ’انڈے کا بھرتا‘ بنایا ہے۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل کیلئے ناشتے میں کیا بنایا؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی یہ معروف اداکارجوڑی اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں نظر آتی ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ اور وکی نے گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی ریاست راجستھان کے علاقےسوائی مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ایک شاندار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں  منسلک ہوئےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.