شوبز

مداح نےکنزیٰ ہاشمی سےبات کےلیےصبورعلی سے مدد مانگ لی

مداح نےصوبرکومینشن کیا اورلکھا کہ 'برائے مہربانی کنزیٰ سےبات کروائیں، میری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ آپ کوپیارا سا بچہ دے گا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں صبورعلی اورکنزیٰ ہاشمی ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اوراس بات سےیقیناً مداح بھی واقف ہیں۔ حال ہی میں ایک مداح نےاپنی پسندیدہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سےبات کرنےکےلیےصبورعلی کا سہارا لیا اوربدلےمیں انہیں دعا بھی دی۔ صبورعلی نےاپنےانسٹاگرام کی اسٹوری پرایک منچلےمداح کی ویڈیوشیئرکی،ویڈیومیں مداح نےصوبرکومینشن کیا اورلکھا کہ ‘برائے مہربانی کنزیٰ سےبات کروائیں، میری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ آپ کوپیارا سا بچہ دے گا’۔

اسکرین شاٹ/صبور علی

اداکارہ نے اپنی قریبی دوست سے سفارش کی اور کنزیٰ ہاشمی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ کنزیٰ اس سے بات کرلو، مجھے پیارے بچے چاہئیں۔ جواب میں کنزیٰ ہاشمی نے اپنی انسٹااسٹوری پر ویڈیو شیئر کی اور مداح کا نام مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘راہب بیجارانی کیسے ہو؟’ ساتھ ہی اداکارہ نے قہقہہ والا ایموجی بھی بنایا۔

اسکرین شاٹ/کنزیٰ ہاشمی

دونوں اداکاراؤں کی اسٹوریز کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں جس پر صارفین دلچسپ تبصرے پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.