شوبز

’کیا کروں، میں مرجاؤں،ڈائیلاگ مداحوں کوخوب بھا گیا

اداکارعمران اشرف کی جانب سےدُہرائےگئےبھارتی اداکارہ، شہنازگِل کا مشہورڈائیلاگ مداحوں کوخوب بھا گیا

پاکستان کےمشہورڈرامے’چوہدری اینڈ سنز‘میں اداکارعمران اشرف کی جانب سےدُہرائےگئےبھارتی اداکارہ، شہنازگِل کا مشہورڈائیلاگ مداحوں کوخوب بھا گیا ہے۔ خصوصی رمضان ٹرانسمشن کےسلسلےمیں روزانہ رات 9 بجےنشرکیا جانےوالا ڈرامہ ’ چوہدری اینڈ سنز ‘ شائقین کےدلوں میں گھرکرگیا ہے ۔ گزشتہ دنوں نشرکی جانےوالی قسط میں اداکارعمران اشرف کی جانب سےشہنازگِل کا مشہورڈائیلاگ  ’کیا کروں، میں مرجاؤں، میری کوئی فیلنگزنہیں ہیں‘ دہرایا گیا، اس سین اوراس ڈائیلاگ کومداحوں کی جانب سےبےحد پسند کیا گیا ہے ۔

مداح شہنازگِل اورعمران اشرف کی جانب سے بولے گئے اس ڈائیلاگ کا سوشل میڈیا پرموازنہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ’چوہدری اینڈ سنز‘ ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف فنکاراداکارہ عائزہ خان، عمران اشرف، سہیل احمد، ارسا غزل، مدیحہ رضوی، عاصمہ عباس، یاسر نواز، بینش چوہان، نورالحسن اورشگفتہ اعجازشامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.