شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی ، ماضی کی اداکارہ نیتو سنگھ کپور کو میڈیا والوں نے کیوں روکا؟ اداکارہ نے آگے سے کیا ردعمل دیا؟

نیتو کپور کو میڈیا کی جانب سے گھیر لیا گیا اور پوچھا گیا کہ ہونے والی بہو عالیہ سے متعلق کچھ بول دیں

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی ، ماضی کی اداکارہ نیتو سنگھ کپور کو میڈیا والوں نے کیوں روکا؟ اداکارہ نے آگے سے کیا ردعمل دیا؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی معروف فنکار جوڑی، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی میں شرکت کے لیے رشتے دار اور مہمان رنبیر کپور کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو جہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے بھرپور کوریج مل رہی ہے وہیں اس شادی کا ہیش ٹیگ پاکستان کے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ سکیورٹی سخت ہونے کے باوجود میڈیا اس شادی سے کچھ نہ کچھ تازہ خبریں اور نئی معلومات اس جوڑی کے مداحوں تک پہنچا رہا ہے ۔

دوسری جانب شادی کی تاریخ میڈیا کو بتانے سے کترانے والی، رنبیر کپور کی والدہ، عالیہ بھٹ کی ہونے والی ساسو ماں نے بھی شادی کا اعتراف کر لیا ہے اور میڈیا کی جانب سے عالیہ بھٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ رنبیر کپور ہاؤس میں داخل ہوتی نیتو کپور کو میڈیا کی جانب سے گھیر لیا گیا اور پوچھا گیا کہ ہونے والی بہو عالیہ سے متعلق کچھ بول دیں۔اس پر نیتو کپور کا کہنا تھا کہ اب میں کیا بولوں، عالیہ بھٹ اتنی اچھی اتنی کیوٹ ہے، وہ بہت خوبصورت ہے، عالیہ بھٹ بالکل گڑیا جیسی ہے۔نیتو کپور کا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے اور قسمت اچھی کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.