شوبز

نجی معاملات شیئر نہیں،فرحان سعید کا واضح اعلان

پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ کبھی شیئر نہیں کروں گا

پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ کبھی شیئر نہیں کروں گا کہ میرے اور اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے درمیان کیا چل رہا ہے۔ فرحان سعید کی جانب سے گزشتہ روز ایک انٹرویو دیا گیا، اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ ’جب آپ مشہور شخصیت ہوتے ہیں تو لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں کیا ہو رہا ہے، میرے مداح یہ چاہتے ہیں اور مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ میں اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کرتا ہوں۔‘

فرحان سعید نے کہا کہ ’اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اُنہیں کوئی غصے سے کڑوا جواب دوں، یہ ایک عام بات ہے کہ بس میں نہیں شیئر کرنا چاہتا کہ میرے گھر میں کیا چل رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’عروہ حسین کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں  شیئر نہ کرنے پر اُنہیں مداحوں کی جانب سے باتیں بھی سننے کو ملتی ہیں، مداح طرح طرح کی کہانیاں گھڑ لیتے ہیں، اسی لیے میں ایسے کمنٹس کا جواب بھی نہیں دیتا۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.