شوبز
عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کےبعد پہلی ویڈیووائرل
عالیہ بھٹ نےاپنی شادی کی چند تصاویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کیں
بالی وڈ کی مقبول نوبیاہتا جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کےبعد پہلی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کےانسٹاگرام پیج پرعالیہ رنبیرکی ایک ویڈیوشیئرکی گئی ہے۔ ویڈیو میں عالیہ رنبیرکوڈارک پنک سوٹ پہنےمشہورگانےچل چھیا چھیا پرڈانس کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوکےساتھ درج کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ زیرغورویڈیوعالیہ رنبیرکی شادی کےبعد منعقد کی جانےوالی پارٹی کی ہے۔
یاد رہےکہ عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورگزشتہ روزرشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، بعد ازاں خود عالیہ بھٹ نےاپنی شادی کی چند تصاویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کیں اورایک خوبصورت پیغام بھی شیئرکیا۔