شوبز

استاد راحت فتح علی خان کی آوازمیں حمدیہ کلام کی ریکارڈنگ

یہ کلام ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں صوفیانہ کلام کے سننے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

استاد راحت فتح علی خان کی آوازمیں حمدیہ کلام کی ریکارڈنگ،عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیک استاد نصرت فتح علی خان اوراستاد فرخ علی خان کی شاندارکمپوزیشن میں آکسفورڈ یونیورسٹی سےموسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنےوالے سروں کےسلطان استاد راحت فتح علی خان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مشہورحمدیہ کلام  "یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ” ریلیز کردیا۔

یہ کلام ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں صوفیانہ کلام کے سننے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔  دل کی گہرائیوں میں اترجانے والے کلام میں استاد راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ استاد راحت فتح علی خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ صوفیانہ اور حمدیہ کلام کی گائیکی ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ ہمارے خاندان کا صوفیانہ گائیکی سے کئی سو سال پرانا رشتہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.