شوبز

عمران اشرف نےمداح کو بالکل مایوس نہیں کیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارعمران اشرف اپنے حسنِ اخلاق کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارعمران اشرف اپنے حسنِ اخلاق کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ حال ہی میں عمران اشرف کی اپنی ایک مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکار ایک بلڈنگ کے نیچےکھڑے نظرآرہے ہیں اور اسی ان کی ایک مداح اپنے گھر کی بالکنی سے تین دوپٹے باندھ کر آٹوگراف لینے کے لیے اپنی نوٹ بک نیچے ان تک پہنچاتی ہے۔

عمران اشرف نے اس مداح کو بالکل مایوس نہیں کیا اوراس کی نوٹ بک لےکراسکا نام پوچھا اورآٹوگراف دے کرنوٹ بک واپس اوپرپہنچا دی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ’عمران بھائی ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے‘۔ ایک صارف نے مداح کے آٹوگراف لینے کے طریقے پر لکھا کہ’خاندانی دوپٹے استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی نیچےجا کر مل لیتی‘۔ جبکہ ایک اور صارف نے عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ماشاءاللہ، یہ بہت ہی عاجز انسان ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.