شوبز

ہر سال بالی ووڈ سٹارز کو افطار پارٹی پر مدعو کرنیوالا بابا صدیق کون ہے؟

افطار پارٹی میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سہیل خان، شلپا شیٹی، سنجے دت، شہناز گل، ثنا خان اور ان کے شوہرسمیت دیگر نے شرکت کی

بھارت میں ہر سال ماہ رمضان میں بالی ووڈ سٹارز کو افطار پارٹی پر مدعو کرنے والا بابا صدیق کون ہے؟ اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک بیان میں بابا صدیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں سے کورونا کی وجہ سے افطاری پارٹی کی میزبانی نہیں کرسکا تھا۔ تاہم2 سال کے وقفے کے بعد اب بابا صدیق کی جانب سے 17 اپریل کو ممبئی میں بالی وڈ اسٹارز اور دیگر مشہور شخصیات کے اعزاز میں افطار پارٹی منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سہیل خان، شلپا شیٹی، سنجے دت، شہناز گل، ثنا خان اور ان کے شوہرسمیت دیگر نے شرکت کی۔

بابا صدیق کی افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ ادکاروں کی تصاویر۔ بابا ضیا الدین صدیق ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو ریاست مہاراشٹرا کے واندرے مغربی ودھان سبھا کے حلقہ سے رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے)رہ چکے ہیں۔ وہ 1999، 2004 اور 2009 میں لگاتار تین بار ایم ایل اے رہے اور اس سے قبل مسلسل دو مرتبہ (19921997) میں میونسپل کارپوریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بابا صدیق کی شادی شہزین صدیق سے ہوئی ہے اور ان کے دو بچے بیٹی ڈاکٹر عرشیہ اور بیٹا ذیشان ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی دوستی کئی بالی وڈ اداکاروں سے بھی ہے جن میں شاہ رخان، سلمان خان، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں۔ بابا صدیق کی افطار پارٹی کئی سالوں سے مشہور ہے، پہلے اس میں صرف سیاست دان ہی آتے تھے لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے بالی وڈ کی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کرنا شروع کر دیا اور ان کی افطار پارٹی اور بھی مقبول ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.