شوبز

بیٹی کی خواہش اس لئے نہیں کی کیونکہ۔۔۔صاحبہ کا متنازع بیان

اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ شکر ہے اللّٰہ نے مجھے بیٹی نہیں دی کیونکہ لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی۔

صاحبہ افضل نے حال ہی میں شوہر افضل خان اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔شو میں بات کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ اُنہیں بیٹوں کا بہت شوق تھا اور اللّٰہ نے انہیں بیٹوں ہی سے نوازا ہے، وہ بہت خوش ہیں کہ اللّٰہ نے اُنہیں اس زمانے میں بیٹی نہیں دی، اُنہیں بیٹی کی خواہش بھی نہیں تھی۔صاحبہ افضل کا اپنے اس بیان کو تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ بیٹیوں کے اوپر دباؤ بہت زیادہ ہوتے ہیں، زندگی بھر وہ اپنی مرضی سے کچھ کر ہی نہیں سکتی ہیں، لڑکیوں کی اپنی کوئی زندگی نہیں ہوتی ہے۔

جبکہ صاحبہ کو اس بات پر ٹوکتے ہوئے اُن کے شوہر، ریمبو کا کہنا تھا کہ ’ یہ کیا بات ہوئی، تم پر کیا دباؤ ہے یا تہماری کونسی خواہش پوری نہیں ہوئی، تم نے اپنی مرضی سے شادی نہیں کی، کیا تم اپنی مرضی سے نہیں رہ رہیں۔‘

اس پر صاحبہ کا اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اپنی مرضی سے جینے کے لیے لڑکیوں کو بہت محنت اور جد و جہد کرنی پڑتی ہے، اُن کے  خیال میں لڑکوں کی زندگی آسان ہوتی ہے وہ سب کچھ اپنی مرضی سے آسانی سے کر سکتے ہیں۔‘

صاحبہ افضل کا مزید کہنا تھا کہ ’ اُن کا دل چاہتا ہے کہ وہ لڑکا ہوتیں اور اپنی مرضی سے جیتیں۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.