شوبز

مایا علی اور عثمان خالد کی شادی؟حقیقت سامنے آگئی

 مایا علی نے ساتھی اداکار اور بہترین دوست عثمان خالد بٹ سے شادی کی خبروں پر پہلی مرتبہ کُھل کر بات کی۔

مایا اور عثمان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ جوڑی ہے جن کی کیمسٹری مداحوں نے خوب پسند کی پھر چاہے وہ معروف ڈرامہ ‘عون زارا’ ہو یا ‘دیارِ دل’، ماضی میں یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے شادی کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔تاہم اب مایا علی اور عثمان خالد کو نجی ٹی وی پروگرام میں مدعو کیا گیا جس میں مایا نے ان افواہوں کی تفصیلات بتائیں۔

مایا علی نے بتایا کہ ‘ہم دونوں کا ڈرامہ عون زارا آچکا تھا اور میں کسی دوسرے شوٹ کے لیے اسلام آباد میں تھی کہ امی کا فون آیا اور انہوں نے رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ تم نے عثمان (عثمان خالد بٹ) لڑکے سے شادی کرلی؟’ ‘دراصل ڈرامہ عون زارا کا ایک پوسٹر آیا تھا جس میں میں دلہن اور عثمان دلہا بنا تھا، وہ ویڈیو شوٹنگ سے قبل بنائی گئی تھی، سب کو یہی لگا کہ اس اداکارہ نے شادی کرلی ہے، امی نے کہا کہ تم نے یہ کیسے کرلیا اور مجھے بتایا بھی نہیں،جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے بھی یہ ابھی پتا چلا ہے’۔

مایا نے کہا کہ ‘پھر میں نے امی سے کہا کہ مجھے تصویر بھیجیں جس کی آپ بات کررہی ہیں اور جب میں نے دیکھی تو وہ عثمان خالد کے ہمراہ ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی تصویر تھی’۔

اداکارہ کا کہنا  تھا کہ ‘صرف یہ ہی نہیں، افواہیں یہ بھی تھیں کہ ہم دونوں کے دو بچے بھی ہیں، میں اور عثمان ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں تھے کہ پیچھے سے ایک آنٹی آئیں اور انہوں نے ہمیں شادی کی مبارکباد دی اور بچوں کا پوچھا، جب انہوں نے یہ سوال کیا تو ہمیں کچھ شک ہوا کہ یہ معاملہ کیا ہے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.