شوبز

حریم شاہ نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی

حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

حریم شاہ کے وکلا نے دو دن قبل سندھ ہائی کورٹ کو ایک کیس کے دوران بتایا تھا کہ ٹک ٹاکر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی ہیں، اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتیں۔دو دن قبل ہی سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ جیسے ہی ٹک ٹاکر ملک واپس آئیں تو دوبارہ درخواست دائر کریں۔دوران سماعت عدالت کو آگاہی دی گئی تھی کہ حریم شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی ہیں، جس وجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکیں اور اب ٹک ٹاکر نے عمرے کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

حریم شاہ نے مقدس مقامات سے دو ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مکمل برقع میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کا چہرہ نہیں دکھائی دیتا جب کہ ایک ویڈیو میں ان کے شوہر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.