شوبز

طویل عرصے بعد "تھور” کی چوتھی فلم کا ٹریلر جاری

مارول اسٹوڈیو نے تقریبا پانچ سال بعد اپنی مشہور فلم ’تھور‘ کی چوتھی فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس جولائی میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

’تھور‘ کی اب تک تین فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور سیریز کی تیسری فلم ’تھور ریگنوروک‘ کو نومبر 2017 میں پیش کیا گیا تھا۔اگرچہ تیسری فلم کی ریلیز کے فوری بعد ہی چوتھی فلم کو بھی پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس کی تیاری میں ٹیم کو تقریبا نصف دہائی لگی اور اب اس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں کرس ہیمس ورتھ کو ہی ’تھور‘ کے کردار میں دکھایا گیا جب کہ اس بار نتالی پورٹمین مسز تھور کی روپ میں دکھائی دیں گی۔

پہلے ہی خبریں تھیں کہ نتالی پورٹمین کے کردار ایکٹر جینے فاسٹر کو ’تھور‘ کی چوتھی فلم میں دکھایا جائے گا، تاہم اب اس کی تصدیق ہوگئی۔چوتھی فلم میں بھی سیریز کی تیسری فلم کی کاسٹ شامل ہے جب کہ اس کی ہدایات بھی ٹیکا ویٹیٹی نے دی ہے جو خود بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

فلم میں ٹیسا تھومپسن اور کرسچن بیل بھی شامل ہیں اور اسے رواں برس 8 جولائی کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.