شوبز

"زیرو سائز کا جنون”۔۔۔علیزے شاہ کو "چھپکلی” کا ٹائٹل مل گیا

 اداکارہ علیزے شاہ کو وزن کم کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

علیزے شاہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرتازہ ترین چند تصویریں شیئر کیں جن میں وہ نہایت خوبصورت اور مختلف نظر آ رہی ہیں۔وزن کم ہونے کے سبب علیزے شاہ کے چہرے کے خدو خال میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اِن تصویروں پر مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ کو کچھ کھانے پینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شکل ہی بگاڑ لی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے ضرورت سے زیادہ ہی وزن کم کر لیا جس کے نتیجے میں وہ اپنی معصومیت اور حقیقی چہرے کے خدو خال ہی کھو بیٹھی ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اب بالکل چھپکلی لگ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.